< السورة السابقة | فهرس السور | السورة التالية >



حدد حجم خط الآيات
()


بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًۭا ۝١

نرم و خوش گوار ہواؤں کی قَسم جو پے در پے چلتی ہیں،

فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًۭا ۝٢

پھر تند و تیز ہواؤں کی قَسم جو شدید جھونکوں سے چلتی ہیں،

وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًۭا ۝۳

اور ان کی قَسم جو بادلوں کو ہر طرف پھیلا دیتی ہیں،

فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًۭا ۝٤

پھر ان کی قَسم جو (اُنہیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں،

فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا ۝٥

پھر ان کی قَسم جو نصیحت لانے والی ہیں،

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ۝٦

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کے لئے،

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌۭ ۝۷

بیشک جو وعدۂ (قیامت) تم سے کیا جا رہا ہے وہ ضرور پورا ہو کر رہے گا،

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ۝۸

پھر جب ستاروں کی روشنی زائل کر دی جائے گی،

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ۝۹

اور جب آسمانی کائنات میں شگاف ہو جائیں گے،

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ۝١۰

اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اُڑا دیے جائیں گے،

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ۝١١

اور جب پیغمبر وقتِ مقررہ پر (اپنی اپنی اُمتوں پر گواہی کے لئے) جمع کئے جائیں گے،

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ۝١٢

بھلا کس دن کے لئے (ان سب اُمور کی) مدت مقرر کی گئی ہے،

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ۝١۳

فیصلہ کے دن کے لئے،

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۝١٤

اور آپ کو کس نے بتایا کہ فیصلہ کا دن کیا ہے،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝١٥

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی (و تباہی) ہے،

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ۝١٦

کیا ہم نے اگلے (جھٹلانے والے) لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا تھا،

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ ۝١۷

پھر ہم بعد کے لوگوں کو بھی (ہلاکت میں) ان کے پیچھے چلائے دیتے ہیں،

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ۝١۸

ہم مجرموں کے ساتھ اِسی طرح (کا معاملہ) کرتے ہیں،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝١۹

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍۢ مَّهِينٍۢ ۝٢۰

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی (کی ایک بوند) سے پیدا نہیں کیا،

فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍۢ مَّكِينٍ ۝٢١

پھر اس کو محفوظ جگہ (یعنی رحمِ مادر) میں رکھا،

إِلَىٰ قَدَرٍۢ مَّعْلُومٍۢ ۝٢٢

(وقت کے) ایک معیّن اندازے تک،

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ ۝٢۳

پھر ہم نے (نطفہ سے تولّد تک تمام مراحل کے لئے) وقت کے اندازے مقرر کئے، پس (ہم) کیا ہی خوب اندازے مقرر کرنے والے ہیں،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٢٤

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ۝٢٥

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ لینے والی نہیں بنایا،

أَحْيَآءًۭ وَأَمْوَٰتًۭا ۝٢٦

(جو سمیٹتی ہے) زندوں کو (بھی) اور مُردوں کو (بھی)،

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍۢ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءًۭ فُرَاتًۭا ۝٢۷

ہم نے اس پر بلند و مضبوط پہاڑ رکھ دئیے اور ہم نے تمہیں (شیریں چشموں کے ذریعے) میٹھا پانی پلایا،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٢۸

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی بربادی ہوگی،

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ۝٢۹

(اب) تم اس (عذاب) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے،

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّۢ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍۢ ۝۳۰

تم (دوزخ کے دھویں پر مبنی) اس سائے کی طرف چلو جس کے تین حصے ہیں،

لَّا ظَلِيلٍۢ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ۝۳١

جو نہ (تو) ٹھنڈا سایہ ہے اور نہ ہی آگ کی تپش سے بچانے والا ہے،

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍۢ كَٱلْقَصْرِ ۝۳٢

بیشک وہ (دوزخ) اونچے محل کی طرح (بڑے بڑے) شعلے اور چنگاریاں اڑاتی ہے،

كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌۭ صُفْرٌۭ ۝۳۳

(یوں بھی لگتا ہے) گویا وہ (چنگاریاں) زرد رنگ والے اونٹ ہیں،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۳٤

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ۝۳٥

یہ ایسا دن ہے کہ وہ (اس میں) بول بھی نہ سکیں گے،

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ۝۳٦

اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ وہ معذرت کرسکیں،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۳۷

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی ہلاکت ہے،

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ۝۳۸

یہ فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم تمہیں اور (سب) پہلے لوگوں کو جمع کریں گے،

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌۭ فَكِيدُونِ ۝۳۹

پھر اگر تمہارے پاس (عذاب سے بچنے کا) کوئی حیلہ (اور داؤ) ہے تو (وہ) داؤ مجھ پر چلا لو،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٤۰

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑا افسوس ہے،

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍۢ وَعُيُونٍۢ ۝٤١

بیشک پرہیزگار ٹھنڈے سایوں اور چشموں میں (عیش و راحت کے ساتھ) ہوں گے،

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ۝٤٢

اور پھل اور میوے جس کی بھی وہ خواہش کریں گے (ان کے لئے موجود ہوں گے)،

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۝٤۳

(ان سے کہا جائے گا:) تم خوب مزے سے کھاؤ پیو اُن اَعمالِ (صالحہ) کے عوض جو تم کرتے رہے تھے،

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۝٤٤

بے شک ہم اِسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیں،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٤٥

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ۝٤٦

(اے حق کے منکرو!) تم تھوڑا عرصہ کھا لو اور فائدہ اٹھا لو، بے شک تم مجرم ہو،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٤۷

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ۝٤۸

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم (اﷲ کے حضور) جھکو تو وہ نہیں جھکتے،

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٤۹

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ۝٥۰

پھر وہ اِس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟،