< السورة السابقة | فهرس السور | السورة التالية >
surah113
Al-Falaq (113)
The Dawn, makkah, 5 verses.
حدد حجم خط الآيات
()
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ ١
آپ عرض کیجئے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ٢
ہر اس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے،
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ۳
اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائے،
وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ ٤
اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سے،
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ٥
اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے،