< السورة السابقة | فهرس السور | السورة التالية >
surah037
As-Saaffaat (37)
Those drawn up in Ranks, makkah, 182 verses.
حدد حجم خط الآيات
()
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفًّۭا ١
قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں
فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًۭا ٢
پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیں
فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكْرًا ۳
پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں،
إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌۭ ٤
بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے،
رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَٰرِقِ ٥
مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ ٦
اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا،
وَحِفْظًۭا مِّن كُلِّ شَيْطَٰنٍۢ مَّارِدٍۢ ۷
اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍۢ ۸
عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے
دُحُورًۭا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌۭ وَاصِبٌ ۹
انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب،
إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌۭ ثَاقِبٌۭ ١۰
مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا،
فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّن طِينٍۢ لَّازِبٍۭ ١١
تو ان سے پوچھو کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ ١٢
بلکہ تمہیں اچنبھا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیں
وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ ١۳
اور سمجھائے نہیں سمجھتے،
وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةًۭ يَسْتَسْخِرُونَ ١٤
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں ٹھٹھا کرتے ہیں،
وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌۭ مُّبِينٌ ١٥
اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو،
أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ١٦
کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے،
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ ١۷
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی
قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ ١۸
تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے،
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ ١۹
تو وہ تو ایک ہی جھڑک ہے جبھی وہ دیکھنے لگیں گے،
وَقَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ٢۰
اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے
هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ٢١
یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے
۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ ٢٢
ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ وہ پوجتے تھے،
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ ٢۳
اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف،
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ ٢٤
اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہے
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ ٢٥
تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے
بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ ٢٦
بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ ٢۷
اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے،
قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ ٢۸
بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے
قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ٢۹
جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًۭا طَٰغِينَ ۳۰
اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے،
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ ۳١
تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہے
فَأَغْوَيْنَٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ ۳٢
تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے،
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍۢ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ۳۳
تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ۳٤
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،
إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ ۳٥
بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍۢ مَّجْنُونٍۭ ۳٦
اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے
بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ ۳۷
بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی
إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ ۳۸
بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے،
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۳۹
تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ٤۰
مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں
أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌۭ مَّعْلُومٌۭ ٤١
ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں،
فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ ٤٢
میوے اور ان کی عزت ہوگی،
فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ٤۳
چین کے باغوں میں،
عَلَىٰ سُرُرٍۢ مُّتَقَٰبِلِينَ ٤٤
تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے
يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍۢ مِّن مَّعِينٍۭ ٤٥
ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا
بَيْضَآءَ لَذَّةٍۢ لِّلشَّٰرِبِينَ ٤٦
سفید رنگ پینے والوں کے لیے لذت
لَا فِيهَا غَوْلٌۭ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ ٤۷
نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرے
وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌۭ ٤۸
اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌۭ مَّكْنُونٌۭ ٤۹
بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ ٥۰
تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے
قَالَ قَآئِلٌۭ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌۭ ٥١
ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھا
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ ٥٢
مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو
أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ ٥۳
کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی
قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ ٥٤
کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ٥٥
پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ ٥٦
کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردے
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ ٥۷
اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ ٥۸
تو کیا ہمیں مرنا نہیں،
إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ٥۹
مگر ہماری پہلی موت اور ہم پر عذاب نہ ہوگا
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ٦۰
بیشک یہی بڑی کامیابی ہے،
لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَٰمِلُونَ ٦١
ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے،
أَذَٰلِكَ خَيْرٌۭ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ ٦٢
تو یہ مہمانی بھلی یا تھوہڑ کا پیڑ
إِنَّا جَعَلْنَٰهَا فِتْنَةًۭ لِّلظَّٰلِمِينَ ٦۳
بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے
إِنَّهَا شَجَرَةٌۭ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ ٦٤
بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے
طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ ٦٥
اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر
فَإِنَّهُمْ لَءَاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ ٦٦
پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے،
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًۭا مِّنْ حَمِيمٍۢ ٦۷
پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہے
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ ٦۸
پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ ٦۹
بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے،
فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ ۷۰
تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ ۷١
اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ ۷٢
اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے
فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ ۷۳
تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ۷٤
مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے
وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌۭ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ ۷٥
اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والے
وَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ۷٦
اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی،
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ ۷۷
اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ۷۸
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی
سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍۢ فِى ٱلْعَٰلَمِينَ ۷۹
نوح پر سلام ہو جہاں والوں میں
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۸۰
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ۸١
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ۸٢
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا
۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ ۸۳
اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے
إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍ ۸٤
جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ ۸٥
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو،
أَئِفْكًا ءَالِهَةًۭ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ ۸٦
کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو،
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۸۷
تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر
فَنَظَرَ نَظْرَةًۭ فِى ٱلنُّجُومِ ۸۸
پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا
فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌۭ ۸۹
پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں
فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ ۹۰
تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ۹١
پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے
مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ ۹٢
تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ ۹۳
تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا
فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ ۹٤
تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ ۹٥
فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو،
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ۹٦
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو
قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَٰنًۭا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ ۹۷
بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو،
فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًۭا فَجَعَلْنَٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ ۹۸
تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا
وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ ۹۹
اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گا
رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ١۰۰
الٰہی مجھے لائق اولاد دے،
فَبَشَّرْنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٍۢ ١۰١
تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی،
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ ١۰٢
پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے،
فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ ١۰۳
تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ
وَنَٰدَيْنَٰهُ أَن يَٰٓإِبْرَٰهِيمُ ١۰٤
اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم،
قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ١۰٥
بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ ١۰٦
بیشک یہ روشن جانچ تھی،
وَفَدَيْنَٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍۢ ١۰۷
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ١۰۸
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی،
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ ١۰۹
سلام ہو ابراہیم پر
كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ١١۰
ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ١١١
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
وَبَشَّرْنَٰهُ بِإِسْحَٰقَ نَبِيًّۭا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ١١٢
اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں
وَبَٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌۭ وَظَالِمٌۭ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌۭ ١١۳
اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ١١٤
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا
وَنَجَّيْنَٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ١١٥
اور انہیں اور ان کی قوم کو بڑی سختی سے نجات بخشی
وَنَصَرْنَٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ ١١٦
اور ان کی ہم نے مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئے
وَءَاتَيْنَٰهُمَا ٱلْكِتَٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ ١١۷
اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی
وَهَدَيْنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ١١۸
اور ان کو سیدھی راہ دکھائی،
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْءَاخِرِينَ ١١۹
اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی،
سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ١٢۰
سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر،
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ١٢١
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ١٢٢
بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ١٢۳
اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ ١٢٤
جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں
أَتَدْعُونَ بَعْلًۭا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَٰلِقِينَ ١٢٥
کیا بعل کو پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو،
ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ١٢٦
جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ١٢۷
پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ١٢۸
مگر اللہکے چُنے ہوئے بندے
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ١٢۹
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی،
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ ١۳۰
سلام ہو الیاس پر،
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ١۳١
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ١۳٢
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
وَإِنَّ لُوطًۭا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ١۳۳
اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،
إِذْ نَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ١۳٤
جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،
إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ ١۳٥
مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی
ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ١۳٦
پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ ١۳۷
او ربیشک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو،
وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ١۳۸
اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیں
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ١۳۹
اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے،
إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ١٤۰
جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ ١٤١
تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا،
فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌۭ ١٤٢
پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا
فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ ١٤۳
تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا
لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ١٤٤
ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے
۞ فَنَبَذْنَٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌۭ ١٤٥
پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا
وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةًۭ مِّن يَقْطِينٍۢ ١٤٦
اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ اگایا
وَأَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ ١٤۷
اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،
فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍۢ ١٤۸
تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا
فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ ١٤۹
تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے
أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثًۭا وَهُمْ شَٰهِدُونَ ١٥۰
یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے
أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ١٥١
سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،
وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ ١٥٢
کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،
أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ ١٥۳
کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ١٥٤
تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ١٥٥
تو کیا دھیان نہیں کرتے
أَمْ لَكُمْ سُلْطَٰنٌۭ مُّبِينٌۭ ١٥٦
یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،
فَأْتُوا۟ بِكِتَٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ١٥۷
تو اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو،
وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًۭا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ١٥۸
اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے
سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ١٥۹
پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ١٦۰
مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ ١٦١
تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو
مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَٰتِنِينَ ١٦٢
تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ ١٦۳
مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌۭ مَّعْلُومٌۭ ١٦٤
اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے
وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ ١٦٥
اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں،
وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ ١٦٦
اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں،
وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ ١٦۷
اور بیشک وہ کہتے تھے
لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًۭا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ١٦۸
اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ١٦۹
تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے
فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ١۷۰
تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ ١۷١
اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے،
إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ ١۷٢
کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی،
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَٰلِبُونَ ١۷۳
اور بیشک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گا،
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍۢ ١۷٤
تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ١۷٥
اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ١۷٦
تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ ١۷۷
پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍۢ ١۷۸
اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو،
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ١۷۹
اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،
سُبْحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ١۸۰
پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے
وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ ١۸١
اور سلام ہے پیغمبروں پر
وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ١۸٢
اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،